دنیا بھر میں ایسٹر کی رسومات شروع ہوگئی ہیں، آج گڈ فرائی ڈے تھا،اس موقع پر پوپ فرانسس نے ایک ایسا کام کیا کہ نئی تاریخ بنادی۔
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پاپ فرانسس نے نہ صرف ان پیروں کو دھویا بلکہ انہیں بوسہ بھی دیا۔ ایسا جذباتی منظر کہ جس نے دیکھا دم بخود رہ گیا۔
اٹلی میں پناہ گزینوں کے لیے قائم شیلٹر میں منعقدہ تقریب ایسٹر سے پہلے کی رسومات
کا حصہ تھی ، جن 12پناہ گزینوں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ان میں تین مسلمان خواتین بھی تھیں۔
پاپ فرانسس کے اس منصب پر آنے سے پہلے فقط عیسائی ہی اس رسم کا حصہ ہوتے تھے ،پوپ فرانسس نے اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمان، عیسائی، ہندو سب خدا کی مخلوق ہیں اور آپس میں بھائی ہیں۔ برسلز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلحہ بنانے والے بھی ان حملوں کے ذمہ دار ہیں۔